اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہ، سلمان بن عبدالعزیز نے ایک حکمنامہ جاری کر کے ولیعہد مقرن بن عبدالعزیز کو برطرف اور محمدبن نائف کو اپنا جانشین مقرر کردیا- سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ایک بیان میں آیا ہے کہ مقرن بن عبدالعزیز کو، ان کے اپنے مطالبے پر برطرف کیا گیا ہے لیکن اس مطالبے کی وجہ کی جانب، کوئی اشارہ نہیں کیا گیا- سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے بیٹے کو اپنا جانشین مقرر کیا ہے- سلمان بن عبدالعزیز نے سعود الفیصل کو بھی وزارت خارجہ کے عہدے سے برطرف کردیا ہے اور ان کی جگہ پر، واشنگٹن میں تعینات سعودی عرب کے سفیر، عادل جبیر کو نیا وزیر خارجہ مقرر کر دیا- واضح رہے کہ سعود الفیصل، چالیس برس، سعودی عرب کے وزیر خارجہ رہے ہیں- ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اہم عہدوں پر اچانک، کی جانے والی تبدیلیوں کا سبب، جنگ یمن کے سلسلے میں آل سعود کے درمیان پایا جانے والا اختلاف، اور داعش سے رابطے کے الزام میں دسیوں شہریوں کی گرفتاری کے نتیجے میں، پیدا ہونے والا بحران ہے.
.......
/169